بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کیلئے اقدام اٹھا لیا گیا

لاہور(پی این آئی) بادشاہی مسجد میں بیہودہ لباس پہنے خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ بادشاہی مسجد میں خواتین کا بیہودہ لباس میں داخلہ انتہائی ناقابل برداشت

ہے۔بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خواتین غیر شرعی لباس میں نماز ادا کرنے کرنے آتی ہیں،جو مسجد کے تقدس اور حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ بادشاہی مسجد میں غیر شرعی لباس پہنے والی خواتین کے داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے ۔ پاکستانیوں کے مسجد اقصیٰ آنے سے متعلق فلسطینی اینکر کے سوال پر طاہر اشرفی رو پڑے‎ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکے روپڑے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران خاتون اینکر کے پاکستانیوں کے مسجد اقصیٰ آنے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔دوسری طرف معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی، آج وہی لابی پاکستان اوراداروں پرحملہ آورہورہی ہے، ایک جماعت کی لیڈر نے ٹویٹر پر ویڈیو ڈالی جب سمجھ آئی تو ڈیلیٹ کردی ، یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگرکسی جماعت کا رویہ جمہورینہیں ، آپ ووٹ لیں تو حلال اور عمران خان لیں تو حرام؟۔ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصو صی نے کہا کہ مولانا خان محمد شیرانی نے کیا ایک دن میں اپنا نظریہ بدلا ہے؟ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم کے دینی یا سیاسی معاملات نہیں ہیں ، اسرائیل کے معاملے پر انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ، حالاں کہ موجودہ دور میں مدارس اور مساجد کی خدمت ہوئی 10سال میں نہیں ہوئی ، لیکن چیزیں آج حد سے آگے گزر رہی ہیں اور آج یک لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے جب کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل

کوتسلیم کرنے کیلئے وفودبھیجتی رہی۔معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست میں جاکر بہت جلد نفل ادا کریں گے، آزاد فلسطین ریاست کی بات کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی سفیراور فلسطینی صدر کے پاکستانی مئوقف کو سراہنے پر مشکور ہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں بھائیوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بہت جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی اور ہم وہاں جا کر نفل ادا کریں گے ، ہم اس بات کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطین کی بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close