اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھٹہ کیس میں پیشی کے بعددرخواست گزار خاتون پوتے پوتیو ں کے تحفظ مانگنے کے لئے ضلعی خاتون افسر کے سامنے آبدیدہ ہوگئی جس پر خاتون افسر نے خاتون کو دلاسا دیا اورمتاثرہ خاتون کو بازیاب پوتے پوتیوں سمیت سرگودھا بیجھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متاثرہ خاتون
اور بچوں کو سرکاری خرچے پر گھر بیجھنے کا انتظام کرنے کیلئے پولیس کو ہدایت کی۔۔۔
جبری مشقت کے خلاف بڑا یکشن، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا۔ ہفتہ کو بھٹہ مالکان کی جانب سے جبری مشقت کرائے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،پولیس اور انتظامیہ نے بھٹوں سےبازیاب بچوں کو عدالت پیش کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کرنے کے خلاف کمیشن قائم کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیشن ایک ماہ میں جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا تمام بچے بازیاب ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ جی تمام بچے بازیاب ہو گئے ہیں ، بھٹہ مالک گرفتار کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ اس عدالت نے آپ پر اعتبار کیا اور آپ نے اس پر عمل درآمد کروایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اسلام آباد میں کتنے بھٹے ہیں وہ تفصیلات کے رہے ہیں اسکے بعد انکا آڈٹ کریں گے۔۔۔۔
حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی، وفاق کی جانب سے دائر 2 متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی، کیس کی سماعتجسٹس عامر فاروق،جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم میں دو ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا تھا، نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہذا طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں اشتہارت دئیے جائیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کروانے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاق نے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار کے لیے رقم عدالت میں جمع کروادی، رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی طلبہ کے لیے کاز لسٹ جاری کردی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں