تحریک انصاف میں کس کس نے خود کو وزیراعظم نے منصب کیلئے پیش کر دیا؟ اپوزیشن رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پی پی رہنما کے مطابق تحریک انصاف میں نصف درجن لوگوں نے خود کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکمراں جماعت تحریک

انصاف میں آدھے درجن لوگ خود کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔نفیسہ شاہ کے مطابق ان رہنماوں میں سب سے زیادہ بے چین اور بے قرار شاہ محمود قریشی ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزراء کو پی ڈی ایم کے استعفوں سے زیادہ عمران خان کے جانے کا انتظار ہے۔ پی پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے، مقام کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں موثر اور واضح بیانیہ رکھا۔چور حکومت کے لئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ قوم چاہتی ہے کہ عمران خان عزت سے چلے جائیں مگر باعزت طریقے سے جانا عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ پی ڈی ایم مضبوط اور مستحکم ہے اور پی ڈی ایم کی ساری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ پی ڈی ایم کی طرف سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے اب اس بات پر غور ہورہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کس مقام پر کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close