فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت کی ذمہ داری کس پر عائد کر دی؟ پارٹی قیادت پریشان ہو گئی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس کی کوتاہی سے ہوئی، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں پولیس کی کوتاہی سے پیش آنے والا واقعہ

قابل مذمت ہے۔ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف302اور780اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داران کو بروقت قانون کے مطابق سزائیں دلوانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔۔۔۔۔

2020 کا سورج پی ڈی ایم رہنماوَں کے استعفوں کی راہ تکتے غروب ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) والے ہر اجتماع میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، لاہور میں 6 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پی ڈی ایم کسی ایجنڈے پر متفق نہیں ہوسکی۔اپنے ایک بیان میںمعاون خصوصی کا کہنا ہے کہ 2020 کا سورج پی ڈی ایم رہنماوَں کے استعفوں کی راہ تکتے غروب ہوگیا۔ پی ڈی ایم کرپشن میں لتھڑی اپنی قیادت کو بچانے کے ایجنڈے پر کار بند ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ ملکی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ وقت نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو درست ثابت کردیا۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ راتوں کو چھپ

چھپ کر ملاقاتیں کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close