حکومت نے تھوڑی سی لچک دکھا دی، اسلام آباد، پمز میں ملازمین نجکاری کیخلاف احتجاج کو پانچ ہفتے مکمل

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں ملازمین کے ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف احتجاج کو پانچ ہفتے مکمل ہوگئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے تھوڑی سی لچک دکھا دی گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی معاون خصوصی علی نواز اعوان نے چیرمین گرینڈ ہیلتھ

الائنس ڈاکٹر اسفند یار سے ملاقات کی ہے جس میں پمز ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر اسفند یار کا اس حوالے سے کہناتھا کہ ملاقات میں پمز اور ملازمین کو درپیش مسائل پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ حتمی سفارشات کو معاون خصوصی برائے صحت کی مشاورت سے وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا ۔ اس آرڈیننس کے حوالے سے حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔پمز کے حوالے سے پیر کو اہم میٹنگ متوقع ہے ۔میٹنگ میں ایم ٹی آئی آرڈیننس اور پمز مسائل سامنے رکھے جائینگے۔۔۔۔

شدید نعرے بازی، دھرنے کی دھمکی دے دی گئی، پمز ہسپتال کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک تک مارچ

اسلام آباد(این این آئی) ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز شریک ہیںجبکہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند نے کی ۔مارچ کے شرکاء کی جانب سے حکومت

کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دْشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close