اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں آدھے درجن لوگ خود کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے پیش کر رہے ہیں، سب سے زیادہ بے چین اور بے قرار شاہ محمود قریشی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کے خلاف
لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے، مقام کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں موثر اور واضح بیانیہ رکھا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چور حکومت کے لئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ قوم چاہتی ہے کہ عمران خان عزت سے چلے جائیں مگر باعزت طریقے سے جانا عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مضبوط اور مستحکم ہے اور پی ڈی ایم کی ساری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرائ کو پی ڈی ایم کے استعفوں سے زیادہ عمران خان کے جانے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے اب اس بات پر غور ہورہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کس مقام پر کیا جائے۔۔۔۔۔
جنوری پی ڈی ایم کیلئےبھاری، کس کس کی گرفتاری کا امکان ہے؟ معروف صحافی کی پیشنگوئیاں
اسلام آباد (اپی این آئی) جنوری پی ڈی ایم کے لیے بھاری ہو گا، اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف
گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،بالخصوص ن لیگ کے رہنماؤں ، سابق اور موجودہ ارکاناسمبلی کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔وزیراعظم نے اہم وزراء کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک ابرار ، سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ اخلاص ریفرنسز آخری مراحل میں ہیں، مواد اکٹھا کر لیا گیا۔دیگر اپوزیشن رہنماؤں ،ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نیب ، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن جیسے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں آفی دی ریکارڈ میٹنگز روزانہ کی بنیاد ہوں گی۔وزیراعظم نے وزراء اور میڈیا ٹیم کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کی کرپشن ، بدعنوانیوں کو اجاگر کیا جائے۔خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کی اپویشن کی طرف سے انتقامی کارروائی قرار دینے کا تاثر زائل کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم چلائی جائے۔ذرائع کے مطابق جنوری میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کی تیاری جاری ہے،بڑے سیاستدان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔جنوری پی ڈی ایم کے لیے بھاری ہو گا۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ جے یو آئی نے مشاورت شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ،مولانا فضل الرحمن ااور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر
رابطہ ہوا ہے۔یکم جنوری کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مشاورت کے بعد گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کی حکمت علی تیار کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں