جنوبی پنجاب میں پی ڈی ایم کی بڑی ریلی کی تیاری کر لی گئی، ریلی کی قیادت مولانا فضل الرحمن ، مریم نوازبھی شرکت کریں گی

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم قیادت (آج) اتوار کو 3جنوری کو بہاولپور میں ریلی نکالے گی، ریلی کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن کرینگے جبکہ ریلی میں نون لیگ کی نائب صدرمریم نوازبھی شرکت کریں گی۔شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت 12 بجے بہاولپور ٹول پلازہ ستلج پل پر پہنچیں گے،

ٹول پلازہ سے ریلی کے شرکائ￿ ایم پی اے ملک ظہیر کی رہائشگاہ پہنچیں گے جہاں پر مریم نواز کا مختصرخطاب متوقع ہے۔ریلی مختلف مقامات سے ہوتے ہوئیاختتامی پوائنٹ چوک سرائیکی پہنچے گی جہاں مقررین خطاب کریں گے پی پی،نون لیگ اورجے یوآئی (ف )کے عہدیداروں، کارکنوں کیخلاف کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پرمقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ریلی کواجازت نہیں دی، ریلی کی منسوخی کیلئے آرگنائزر کو وارننگ نوٹسز جاری کردیے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم ریلی کے لئے شہر میں آویزاں تشہری پینافلکس اتار لئے گئے، نون لیگی رہنما بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔

سرد موسم پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں رکاوٹ بن گیا، مریم نواز نے تصدیق کر دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)ضمنی الیکشن میں جعلی حکومت کیلئے راستہ کھلا نہیں چھوڑے گی، نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کوپی ڈی ایم کے جاتی امراء میں سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئےمریم نواز نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کیلئے مذاکرات ابھی جاری ہیں جب وقت قریب آئے گا تو فیصلہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اگرسب کا اتفاق ہوا تو سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور اگر نا ہوا تو نہیں لڑیں گے، لانگ مارچ کیلئے موسم اور اپنے کارکنوں کو بھی دیکھنا ہے،لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کامشترکہ امیدواربھی ہوسکتا ہے لیکن ابھی اس پربات نہیں ہوئی، حکومت کو گھر بھیجنا عوام کا کام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا تھا یہ جوسوغات پاکستان کو دی ہے، اس کو واپس لے جائو،ایک سوال کے جواب میں مریم نے بتایا کہ دوسری جانب سے رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے۔ نیب کو مریم نواز کیخلاف ناقابل تردید شواہد مل گئے لیکن انہیں جان بوجھ کر کیوں گرفتار نہیں کیا جارہا؟ وجہ سامنے آگئی سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف نیب کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں لیکن انہیں جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز جیل سے باہر رہ کر (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ یہ مزید ایکسپوز ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو شوق تھا کہ مریم لیڈر بن جائے، یہ اب شوق پورا کروایا جارہا ہے، انہیں گرفتار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، ان کو

جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جارہا کہ یہ مزید ایکسپوز ہوں۔ نیب کے پاس جاتی عمرہ میں مریم نواز کی جانب سے جائیداد خریداری کی تمام تفصیلات موجود ہیں اور ناقابل تردید شواہد ہونے کے باوجود نیب مریم نواز کوگرفتار نہیں کررہی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے آئینی ماہرین کو کہا ہے کہ میری ای میل گم نہ کی جائے۔ یہ مریم نواز کو ایکسپوز کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا، خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا، اور نیب پر پتھراؤ کے باوجود مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا گیا، آخر کچھ تو وجہ ہے کہ نیب مریم نواز کو یہ چھوٹ دے رہی ہے۔ینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف نیب کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں لیکن انہیں جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز جیل سے باہر رہ کر (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ یہ مزید ایکسپوز ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close