ون وہیلنگ کرنے والے 2درجن سے زائد موٹرسائیکل تھانے میں بند کردیئے گئے

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کینٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 2درجن سے زائد موٹرسائیکل تھانے میں بند کردیئے۔ایس ایچ او کینٹ پولیس تھانہ مٹھا خان نے بتایا کہ ایس پی سٹی نورمحمدبڑیچ اور اے ایس پی کینٹ پری گل کی خصوصی ہدایت پر کینٹ پولیس نے ہنہ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے

2درجن سے زائد موٹرسائیکل تھانے میں بند کردیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ویلنگ سے کئی نوجوان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں کسی کو بھی ون ویلنگ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جو بھی نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے پائے گئے انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مٹھا خان نے بتایا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں عوام علاقے میں امن و امان برقراررکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close