ن لیگ سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں، مریم نواز نے تصدیق کر دی

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ سے ایک روز قبل بھی اگر کوئی ضمنی انتخاب ہوگا تو جعلی حکومت کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کسی بھی جماعت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، ہمارے ساتھ رابطوں کی کوششیں

تو ابھی بھی جاری ہیں ۔ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) او رنہ ہی پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت نے ابھی تک سینیٹ کے اوپر کوئی فیصلہ کیا ہے ،ابھی سینیٹ کے انتخابات کے انعقاد میں ابھی وقت ہے اس لئے ہم بحث کیلئے تھوڑا وقت لے سکتے ہیں ،اس میں بہت سے آئینی اورقانونی نکات ہیں او رفرحت اللہ بابر نے اجلاس میں سارے نکات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ رابطوں کی تو کوششیں ابھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کا امیدوار آ سکتاہے لیکن ابھی حتمی طے نہیں ہوا ، اگر فیصلہ ہوا تو راس حوالے سے مقامی سیاست کو دیکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا عوام کا کام ہے ،میں میاں صاحب کی بات کو دہرا دیتی ہوں کہ پاکستان کو جو سوغات دی ہے اس کو واپس لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے حتمی اعلان سے ایک دن قبل بھی ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو ہم جعلی حکومت کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے ۔ سینیٹ انتخابات پر بحث جاری ہے وقت قریب آئے گا تو فیصلہ کیا جائے گا او رجو بھی فیصلہ ہوگا وہ متفقہ ہوگا ۔ انہوںنے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ سا کے لئے ہمارے کارکنان اور عوام نے نکلنا ہے ، ہم

جعلی حکومت کی طرح خود کنٹینر پر چھپ کر لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ یں گے ،ہم نے موسم کو دیکھنا ہے اور انہیں محفوظ بنانا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close