یہ کہنا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اور قیادت موجود ہے، یہ خیال غلط ہے، شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جہانگیر ترین کے بارے میں بڑی بات کہہ دی ۔ تفصیلات کے مطابق دوران پروگرام اینکر نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قد آور شخصیت جہانگیر ترین کا کیا مستقبل ہے؟ جس پر شیخ رشید

نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ، عمران خان کے پاس جہانگیر ترین کے لیے گنجائش بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو ہی پاکستان تحریک انصاف سمجھتا ہوں۔ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے اور میں نے وہاں جہانگیر ترین کی کوئی باز گشت نہیں سنی۔ پارٹی میں مائنس ون سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف میں کون ہے ؟ میں تو کوئی نہیں دیکھ رہا ، اگر کوئی ہوتا تو میں آپ کو برملا اور سر عام کہتا کہ ہاں جی یہ شخص ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پہلی پہلی مرتبہ وزیر بنے ہیں ، وہ اللہ کے بعد عمران خان کی مرہون منت ہیں۔ ورنہ شاید وہ ساری زندگی وزیر نہ بنتے۔ لیکن یہ کہنا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اور قیادت موجود ہے ، یہ خیال غلط ہے۔انہوں نے پروگرام میں اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھر سے اُدھر ہو جائے ، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ختم نبوت کی بات کرتے ہیں ، اگر کسی نے ختم نبوت میں میرے سے زیادہ قید کاٹی ہے تو وہ مجھے آ کر بتائے ۔ میں اس ملک میں وزیر داخلہ ہوں اور میں عاشق رسول ﷺ ہوں اور میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا ہی نہیں ہوتا ، یہ لوگ پہلے عمران خان کے خلاف یہودی لابی کا پراپیگنڈہ کرتے رہے اور اب یہ لوگ ختم نبوت کی بات کر رہے ہیں۔ میرے اور عمران خان کے دور میں جو ختم نبوت پر بات کرے گا اُس کی زبان کھینچ لی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close