شہریوں کو بیرون ملک سفر کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی، ملک کا ایک اور اہم ائیرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے آپریشنل کر دیا گیا

فیصل آباد (پی این آئی) پنجاب کا ایک اور ائیرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے آپریشنل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے شہریوں کو بیرون ملک سفر کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے صوبے کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوسرے رن وے کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔جبکہ مرکزی رن وے کی مرمت جاری ہے۔ سیکنڈری رن وے کی تعمیر کے بعد غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے نے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ سیکنڈری رن وے کی تعمیر سے فیصل آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں آپریشنل ہو گئی ہیں۔ اب فیصل آباد کے شہری اپنے شہر کے ائیرپورٹ سے ہی بیرون ممالک روانہ ہو سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی مرمت مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا۔مین رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے جس کا دورانیہ 18 ماہ پر محیط ہوگا اور کام مکمل ہونے کے بعد بوئنگ777 اور بڑے جہازوں کی لینڈنگ بھی یقینی ہوگی اور مزید غیر ملکی ایرلائنز فیصل آباد سے اپنا آپریشن شروع کرسکیں گی۔ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کا قرنطینہ کی مدت کہاں پوری کرنی ہو گی؟ حکومت نے نئے طریق کار کا اعلان کر دیا پنجاب حکومت کی جانب سے برطانیہ سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ پالیسی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی برطانیہ میں موجودگی کے پیش نظر لاگو کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے انے والے افراد کو سات دن کے لیے لازمی طور پر

گھروں میں ا?ئسو لیٹ کروایا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہوم آئسولیٹ ہونے والے افراد کی کڑی اور سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے آنیوالے افراد کے ائیر پورٹس پر ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گیاور تمام ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے جاری مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی علامات والے مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے برطانیہ سے آنے والی پرواز پر پابندی عائد کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close