2021میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی امیدہے یا نہیں؟ گیلپ کا تازہ ترین سروے آگیا

لاہور (پی این آئی) گیلپ پاکستان کا سروے، عوام کو 2021 میں معیشت میں بہتری آنے کی امید، سروے کے دوران ہزاروں افراد نے رائے کا اظہار کیا، 48 فیصد حالات میں بہتری کیلئے پرامید۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں کی رائے جانے کیلئے سال 2021 کے پہلے سروے کے نتائج جاری

کر دیے گئے ہیں۔ سروے کے دوران ملک بھر کے ہزاروں افراد سے ان کی رائے حاصل کی گئی۔سروے کے دوران لوگوں سے پوچھا گیا کہ آیا نئے سال میں ملکی معیشت بہتر ہو گی یا نہیں۔ اس سوال کے جواب میں عوام کی اکثریت 48 فیصد نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سال 2021 میں ملکی معیشت بہتر ہو جائے گی۔ جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ ان کی رائے میں ملکی معیشت میں بہتری کا امکان نظر نہیں آ رہا۔سروے کے دوران ایک اور سوال کیا گیا کہ موجودہ دور حکومت میں وہ مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں یا نہیں، تو اس سوال کے جواب میں لوگوں کی اکثریت 47 فیصد نے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔جبکہ سروے کے دوران 37 فیصد لوگوں نے مستقبل سے مایوسی کا اظہار کیا۔ سروے کے دوران 10 فیصد افراد نے کوئی بھی رائے دینے سے گریز کیا۔ پاکستانیوں میں پُرامید ہونےکے نیٹ اسکور میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس پاکستانیوں کے پُر امید ہونے کا نیٹ اسکور 14 فیصد پر آگیا تھا جو اب بڑھ کر 17 فیصد ہو گیا ہے۔ تاہم 2018 میں جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، تب یہ اسکو 37 فیصد کی بلند سطح پر تھی۔یہاں واضح رہے کہ حال ہی میں غیر ملکی میگزین کے سروے میں تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار پائی تھی۔ سروے کے دوران 86 فیصد لوگوں نے حکمراں جماعت کے حق میں فیصلہ سنایا، جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف 14 فیصد افراد کی حمایت حاصل کر سکیں۔ سروے میں کل 42 ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 86 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف پر بھروسہ رکھتے ہیں، آئندہ عام انتخابات 2023 میں موجودہ حکمراں جماعت ہی ان کی چوائس ہوگی۔ سروے میں 7 فیصد افراد نے ن لیگ، 4 فیصد سے زائد نے پیپلز پارٹی جبکہ تقریباً 2 فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینے کا کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close