اسلام آباد(آن لائن ) گزشتہ سال 2020 کے آخری ہفتے 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ حالیہ ہفتے چینی اور آٹا مزید مہنگے ہوئے۔ چینی ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت 84 روپے فی کلو ہوگئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطاً ایک روپے 78 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ
وار رپورٹ میں کہا گیا کہ دال ماش 2 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 3 روپے 40 پیسے اور انڈے اوسطاً 64 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔ مٹن، بیف، دال مونگ، کوکنگ آئل، ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے 10 اشیائ سستی ہوئیں۔ پیاز 5 روپے 44 پیسیاور آلو 4 روپے87 پیسے فی کلو سستا ہوا ہے۔ مزید برآں وفاقی ادارہ شماریات کے ماہانہ دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی دسمبر 2019ئ کے مقابلے میں دسمبر 2020ئ میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہی پہلی ششماہی کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران انڈے 15.7 فیصد، مصالحہ جات 6.88، بجلی کے نرخ 5.96 فیصد بڑھ گئے دسمبر میں پیاز 29 فیصد، ٹماٹر 27، سبزیاں 19، چینی 18، ا?لو 13، گندم 4 فیصد سستی ہوئے۔سالانہ کی بنیاد پر انڈوں کی فی درجن قیمت میں 64 فیصد بڑھ گئی سالانہ بنیاد پر انڈے 135 سے بڑھ کر 200 سو روپے فی درجن کے ہو گئے، چکن 67 فیصد، مصالحہ جات 47 فیصد مہنگے ہوئے ا?لو 38 فیصد، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 19 فیصد فی کلو مہنگی ا?لو 60 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو تک پہنچ گئے دال مونگ 200 روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو تک پہنچ گئی سالانہ کی بنیاد پر دال
ماش کی فی کلو قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ سالانہ کی بنیاد پر گھی کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ سالانہ کی بنیاد پر چینی کی قیمتوں میں 15 فیصد فی کلو اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں