2020 کا سورج پی ڈی ایم رہنماوَں کے استعفوں کی راہ تکتے غروب ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) والے ہر اجتماع میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، لاہور میں 6 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پی ڈی ایم کسی ایجنڈے پر متفق نہیں ہوسکی۔اپنے ایک بیان میں

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ 2020 کا سورج پی ڈی ایم رہنماوَں کے استعفوں کی راہ تکتے غروب ہوگیا۔ پی ڈی ایم کرپشن میں لتھڑی اپنی قیادت کو بچانے کے ایجنڈے پر کار بند ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ ملکی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ وقت نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو درست ثابت کردیا۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ راتوں کو چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم ٹولے کا کل’’ جلوس‘‘ دھوم سے نکلے گا، زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو انکی اوقات یاد دلا دینگے، فردوس عاشق اعوان کے مخالفین کو شدید طعنے

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کا کل’’ جلوس‘‘ دھوم سے نکلے گا۔ زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔ کورونا وباء کی تویشناک صورتحال کے باوجود جلسہ کرنا نری حماقت ہے۔اپوزیشن ٹولے کے دماغوں میں بھوسہ بھرا ہوا ہے اور ان کے دل میں صرف بغض و عناد ہے۔ انہوں نے کہا

کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 36 مریضوں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 629 ہے اور لاہور میں مریضوں کی تعداد تقریباً 62 ہزار ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 526 تک پہنچ چکی ہے جو کہ الارمنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 3320 مریض کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس صورتحال میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنا عوام کے ساتھ کھلواڑ سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عاقبت نا اندیش ٹولے کو ہدایت دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close