سال نو کی پہلی شام وزیراعظم نے غربا ء و مستحقین کے نام کردی، پناہ گاہ کا افتتاح کیا، موجود افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی پہلی شام غربا و مستحقین کے ساتھ گزاری۔ انہوں نے پناہ گاہ کا افتتاح کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 2021 کی پہلی شام ترنول اسلام آباد پناہ گاہ میں غریب اور مستحق افراد کے ساتھ گزاری،اس موقع

پروزیرِ اعظم نے محکمہ بیت المال اور ترکی کی وزارتِ تقافت اور سیاحت کے اشتراک سے ترنول اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا. پناہ گاہ میں ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا. پناہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر علیحدہ 10 بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے. ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پناہ گاہ میں خواتین کے لیے بھی خصوصی طور پر دس بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ترنول میں پناہ گاہ کے قیام کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں قائم پناہ گاہوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترنول پناہ گاہ کے دورے کے دوران موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول بھی موجود تھے۔. وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ میں موجود EZ Shifa کی طرف سے ٹیلی ہیلتھ کائیوسک کا بھی دورہ کیا جس کے بارے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یہاں موجود ڈاکٹرز مریضوں کے مفت

طبی معائنے کیلئے دنیا بھر میں موجود 500 سے زائد ڈکٹرز کی نگرانی میں طبی مشورے فراہم کر سکیں گے. اس موقع پر وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ کی رہائش کا دورہ بھی کیا اور مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close