الیکشن کمیشن نے خبردار کر دیا، عثمان بزدار، مراد علی شاہ سمیت حکومتی و اپوزیشن کے بیشتر ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب و سندھ سمیت حکومتی جماعت، اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے بیشتر ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ناموں میں سینیٹ کے14 اراکین بھی شامل ہیںجنہوں نے اثاثوں کی تفصیلات

جمع نہیں کرائی ہیں ، سینیٹ سے رضار بانی، مصدق ملک، عائشہ رضا فاروق ، سینیٹرمحمدعلی سیف، مرزا محمد آفریدی ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، کامران مائیکل نیاثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسد عمر، نور الحق قادری ،ایم این اے علی نواز اعوان، عامر کیانی، علی زاہد، ایم این اے مہناز اکبر عزیز، چوہدری محمود بشیر ورک، خرم دستگیر، محسن رانجھا، علی گوہر خان، جنید انور چوہدری ، ایم این اے محمد ریاض، شیخ روحیل اصغر،قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،وفاقی وزراء شفقت محمود، حماداظہرنیاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل، وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، سیدعلی زیدی،عامرلیاقت، ایم این اے رومینہ خورشید، کنول شوزب ، ایم این ایعالیہ حمزہ ملک،میلکہ بخاری،حناربانی کھر نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی قائم علی شاہ، خورشید شاہ، علی گوہر مہر ،شرجیل میمن، سعید غنی، ناز بلوچ،شہلا رضا، شرمیلا فاروقی نیاثاثوں کی تفصیلات نہیں دی ہیں۔اس کے علاوہ نوید قمر، سید رفیع اللہ ، اخترمینگل،مائزہ حمید،شیزاخواجہ ، کیشومل کھیل داس، لال چند ، ایم این اے ڈاکٹر درشن اور جے پرکاش نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن کے

مطابق رکن کے پی اسمبلی شہرام ترکئی، نگہت اورکزئی ،رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت ایم پی اے چوہدری نثار، صوبائی وزیر راجا بشارت ، حمزہ شہباز، سیف الملوک کھوکھر، حامد یار ہراج ، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری، اویس لغاری نیبھی اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے ارکان قومی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کو مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close