مراد سعید کی تقریر، اپوزیشن کا شدید احتجاج، سینیٹ کا ایوان مچھلی بازار بن گیا

اسلام آبد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے سینیٹ میں اظہارِ خیال پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ جمعہ ک وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر پر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اپرزیشن کی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے باعث ایوان مچھلی

بازار کا منظر پیش کر نے لگا ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے اداروں کو اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے استعمال کیا، جمہوریت نام ہے احتساب اور شفافیت کا، بہترین جمہوریت کے لیے میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاناما پیپرز نیب نے جاری کیئے تھے؟پاناما پیپرز آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیرِ اعظم نے استعفیٰ دیا، کیا نیب نے کہا تھا کہ پاناما پیپرز آنے سے پہلے آپ انٹرویو میں کہیں یہ پراپرٹی ہماری ہے؟ سپریم کورٹ میں قطری خط آ جاتا ہے، کیلیبری فونٹ کے ذریعے جعل سازی کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما پر عدالت کے فیصلے میں کہا جاتا ہے کہ آپ صادق و امین نہیں، آپ پر کرپشن ثابت ہو جاتی ہے، خواجہ آصف کیس میں سوال ہے کہ آپ وزیرِ دفاع اور خارجہ ہو تو اقامہ کیوں رکھتے ہو؟انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی اسلام آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں جائیدادیں ہیں، آپ کی آمدن ایک لاکھ ہے اور جائیداد ایک ارب کی کیسے؟ پوری دنیا میں آپ نے جائدادیں بنائیں، آپ نے یہاں سے کِک بیکس لیں، کیا جواب دینے کی بجائے آپ اداروں کو نشانہ بنائیں گے؟مراد سعید نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف غلیظ مہم ہم نے نہیں چلائی، محترمہ کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے ہم نے نہیں پھینکیں، آج یہ

وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں جو غلط باتیں کر رہے ہیں ، ایسی باتیں ہم نے کبھی نہیں کیں، ملک کے ادارواں کو یہ نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کا پیسہ جعلی اکائونٹ کی نذر ہوا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گیا، جعلی اکائونٹ کیس پر جے آئی ٹی ہے، کیا یہ کیس وزیرِ اعظم عمران خان نے بنایا ہے؟ محترمہ بے نظیر کی حکومت میں وہ وزیر بنے اور مسٹر 100 پرسنٹ قرار دیئے گئے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ سندھ کی ترقی کا پیسہ جعلی اکائونٹ کی نذر ہوا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گیا، میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ جنرل مشرف نے کرپشن کی ، کوئی اس کے آمدن سے زائد اثاثوں کا بھی نوٹس لے ،ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں کیس آیا تو اسے معاف کیا گیا ،نیب گوانتا نامو بے بنا دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آپ محمود اچکزئی کے خلاف ثبوت لے آئیں میں عمران خان کیخلاف لے آتا ہوں۔ عثمان کاکڑ نے کہاکہ ان ثبوتوں پر عوام اور پارلیمنٹ فیصلہ کرلے،احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close