کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا51واں یوم پیدائش منایا گیا ملک وقوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا51واں یوم پیدائش منایا گیا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل معرکے میںاپنی

جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید یکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔۔۔۔۔ نواز شریف کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے حکم ے دیا، شیخ رشید نے تصدیق کر دی سلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی توسیع نہیں ہوگی،ن لیگ کی مستقبل میں سیاست نہیں دیکھ رہا،بھارت کے ساتھ آخری جنگ ہوسکتی ہے،عمران خان اور میرے دور میں ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لوں گا،اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،جنوری میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیشہ بحرانوں کے اندر اپنا راستہ تلاش کیا،نوازشریف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیربنا تو اسے کون جانتا تھا،اس کی کوئی اوقات نہیں تھی،وزیر بننے سے پہلے اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی،وہ تحریک استقلال رابطہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔انہوں نے کہا

کہ فضل الرحمان سیاسی فساد کی جڑ ہیں،پی پی پی انتخابات میں حصہ لے گی تو ن لیگ بھی الیکشن میں آئیگی،نوازشریف کے پاسپورٹ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی،وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے،نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،اپوزیشن استعفی نہیں دے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ایم ایل (ن) کے2 ممبران نے استعفی دیا،مریم نواز غلط پچ پر کھیل رہی ہیں،مستقبل میں ن لیگ کی سیاست کو نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت کا کیس آئینی دائرہ کار کے تحت بنایا گیا ہے،31مارچ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا رنگ دکھائیں گی،اپوزیشن جماعتیں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی،نوازشریف کو اللہ لیکر آئے وہ واپس نہیں آئے گا،سورج مشرق کے بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن نوازشریف واپس نہیں آسکتا،وہ استعفے کہاں گئے جو مریم نوازپارلیمنٹ کے منہ پر مارنا چاہتی تھیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کا وزارت داخلہ سے تعلق نہیں ہے،نیب نے گرفتار کیا ہے،شہزاد اکبر نوازشریف سے متعلق کیسز دیکھ رہے ہیں،2021ء کو بین الاقوامی تصادم کا سال دیکھ رہا ہوں،بنیادی طور پر جوڈو کراٹے کا سال ہوگا،بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو پاک بھارت آخری معرکہ ہوگا،مودی ہٹلر ہے،پاکستان کے پاس اپنے دفاع کیلئے تمام آپشن موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،امریکہ

پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا،میں وزیرداخلہ ہوں اور عاشق رسوﷺ ہوں،ختم نبوت پر سب سے زیادہ میں نے جیل کاٹی ہے،ختم نبوت کا محافظ ہوں،ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لوںگا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی فساد کی جڑ ہیں،ان کا کوئی مستقبل نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close