پنجاب پولیس میں اہم تبادلہ ، متنازعہ افسر عمر شیخ تبدیل ،غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور تعینات

لاہور (آن لائن) نئے سال کے پہلے ہی دن ہی پنجاب میں اہم تبادلہ کر دیاگیا، عمر شیخ کو تبدیل غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیاگیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمرشیخ کوتبدیل کر کے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کا تعیناتی سے قبل

ایوان وزیراعلیٰ میں انٹر یو بھی لیا گیا ۔سی سی پی او لاہور اپنی تعیناتی کے تعیناتی کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹر وے سانحہ پر متنازعہ بیان دینے پر شدید تنقید کی زد میں رہے اور اس پر انہوں نے معافی بھی مانگی ۔ ایک اجلاس میں آئی جی پنجاب کے حوالے سے بھی بیان دیا تھا جس کے بعد پولیس افسران نے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ عمر شیخ اپنے ماتحت پولیس افسران سے ناروا سلوک کی وجہ سے بھی تنازعات کا شکار تھے اور اہلکاروں نے ان کے خلاف مقدمات کے اندرجا کی درخواستیں بھی دیں۔ جرائم کی شرح بڑھنے پر گزشتہ دنوں انہیں وزیر اعلیٰ ہائوس طلب کر کے وارننگ دی گئی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے بھی ان کی کارکردگی کے حوالے سے عدم اطمینان ظاہرکیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی عمر شیخ کی بطور سی سی پی او تعیناتی پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ نئے تعینات ہونے والے غلام محمود ڈوگر پہلے بھی لاہور شہر میں بطور ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس پی ایڈمن اور چیف ٹریفک آفیسر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔غلام محمود ڈوگر سی پی او گوجرانوالہ ،سی پی او ملتان ،ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ،آر پی آ ساہیوال اور فیصل آباد تعینات رہ چکے ہیں۔ غلام محمود ڈوگر سی سی پی او تعیناتی سے قبل ڈی آئی جی پرکیورمنٹ اینڈ آئی ٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close