ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا،

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی۔ ذرائع مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ذرائع کے مطابق

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا یا نہ لینا ہر پارٹی خود فیصلہ کرے، ضمنی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو قائل کیا جائے گا کہ ابھی سینٹ الیکشن میں نہ جائیں۔ پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 31 جنوری کے بعد سینیٹ الیکشن پر غور کرے گی۔۔۔۔۔

ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا؟ ن لیگ نے بڑا سوال کھڑا کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا استعفوں سے متعلق کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماوں کی مشاورت جاری ہے، ڈیڑھ سو سے زائداستعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں اعلان لاہور بھی جاری کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے آنے پر ضمنی الیکشن کرانے کون دے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو یہ مذاق اڑاتے تھے، ہمیں تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کومذاکرات کی ضرورت ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close