عمران خان 2021میں اسمبلیاں توڑ دیں گے، نامور ماہر علمِ نجوم نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ عمران خان 2021 میں وزیراعظم نہیں رہیں گے۔عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا تب ہی میں نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت 2021 تک رہے گی۔لیکن اب جب ہم ستارے دیکھتے ہیں تو مجھے یہ سسٹم تبدیل ہونا دکھائی دیتا

ہے۔عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے یا دوبارہ صدر بنیں گے۔یا مارشل لا نہیں لگ رہا، قومی حکومت نہیں بن رہی یا پھر عمران خان یہاں پر اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔عمران خان اسمبلیاں توڑ کر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔عمران خان خود اپنی حکومت ختم کریں گے لیکن پھر دوبارہ وزیراعظم یا صدر بن جائیں گے۔عمران خان سندھ اور بلوچستان میں بھی حکومت بنا سکتے ہیں، یہ سارا عمل ستمبر یا دسمبر میں ہو گا۔اسی حوالے سے ماہر علم اعداد سامعہ خان کا کہنا ہے کہ فروری تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ایک بات طے ہے کہ 2021 میں سسٹم تبدیل ہو جائے گا۔کہ ایسا لگتا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے دور اقتدار کے 5 سال مکمل نہیں کرسکیں گے ، پاکستان میں جب گرہن لگا تھا اس کے بعد عمران خان کی زندگی میں 3 ایسے مقام آئے ہوں گے کہ جب وزیراعظم کا دل چاہا ہوگا کہ سب کچھ چھوڑ کر لپیٹ دوں۔ماہر عملم نجوم نے کہا کہ 2021ء کا سال پاکستان میں تبدیلی کیلئے ایک فیصلہ کن سال ہے اگر اس دوران تبدیلی آتی ہے تو ملک کیلئے اچھی ہوگی کیوں کہ اس عرصے پاکستان کے حلیف ممالک کی طرف سے کی جانے والی نئی صف بندی کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ، جس کے باعث پاکستان کیلئے معاشی لحاظ سے اگلا سال بہتر رہے گا۔جب کہ ماہر علم نجوم علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تھا تو ستاروں کی پوزیشن کافی خراب تھی۔ایسے وقت میں جو بھی حکومت شروع ہو تو وہ اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی،عمران خان کے زائچے کے مطابق 2021میں ان کا برا وقت شروع ہونے والا ہے جو سال کے آخر تک جائے گا۔ستاروں کے مطابق عمران خان اپنی موجودہ پوزیشن پر قائم نہیں رہیں گے۔خاص طور پر جون کا مہینہ ان کے لیے خطرناک ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close