اتنی کم رقم میں گھر ملنا نا ممکن ہے، شہریوں نے حکومت کے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم پراجیکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر 50 لاکھ گھر تعمیر کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا جس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پراجیکٹ کے تحت 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر

شہری گھر کے مالک بنیں گے۔لیکن شہریوں نے اتنی کم رقم میں گھر ملنا نا ممکن قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں کا مؤقف ہے کہ کسی بھی شہر ميں اس قيمت ميں تو نيا گھر ملنا ناممکن نظر آتا ہے کيونکہ اگر بڑے شہر ميں اس قيمت ميں گھر مل بھی جائے تو وہاں پانی، بجلی اور گيس میسر نہیں ہوتی۔ نيا پاکستان ہاؤسنگ اسکيم کے تحت قرض تو مل رہا ہے مگر گھر نہیں مل رہا۔اسکیم کے تحت 120 گز یا 5 مرلہ یا پھر 240 گز اور 10 مرلہ کے گھر پر قرضہ ليا جا سکتا ہے۔ 120 گز کے کيس ميں گھر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 35 لاکھ روپے ہو، کورڈ ایریا 850 اسکوائر فٹ ہو اور سب سے اہم بات وہ گھر برینڈ نیو ہو اور پہلی بار بیچا جا رہا ہو۔ اس کے علاوہ 240 گز یا 10 مرلہ کے کیس میں گھر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 لاکھ روپے، کورڈ ایریا 1100 اسکوائر فٹ اور یہاں بھی گھر ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہوسکتا۔اس سروے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے کم آباد علاقوں ميں بھی 5 لاکھ ميں 120 گز کا مکان نہيں ملتا۔ شہریوں نے گھر کے حوالے سے اس رقم کو انتہائی کم قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق عام طور پر 5 مرلہ یا 120 گز پلاٹ کا رقبہ 1000 سے 1100 اسکوائر فٹ ہوتا ہے اور کوئی بلڈر اتنے چھوٹے سے پلاٹ ميں 20 فيصد جگہ خالی نہيں چھوڑتا۔دوسرا اہم مسئلہ يہ ہے کہ آج کل گھروں کی کم از کم تعمیراتی لاگت 2000 روپے فی اسکوائر فٹ ہے۔اس حساب سے 1000 اسکوائر فٹ جگہ کو تو بنانے میں ہی 20 لاکھ خرچ ہوجائیں گے اور باقی بچے 15 لاکھ روپے تو اتنے ميں پلاٹ شہر سے دور کسی ويرانے ميں ہی مل سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس منصوبے کا پہلا گھر گذشتہ ماہ اسلام آباد میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے بعد حکومتی وعدے کے تحت اس منصوبے کے 49 لاکھ 99 ہزار 999 گھر باقی ہیں۔ اس گھر میں چار بیڈ روز ، اٹیچ واش رومز، دو ٹی وی لاؤنج اور دو کچن کے ساتھ ایک اسٹور روم بھی ہو گا۔ ساڑھے تین مرلے پر مشتمل گھر دو منزلہ ہو گا۔ گھر بنانے کے لیے فیبکریکیٹڈ میٹیریل استعمال کیا گیا جس کی مالیت تیس لاکھ روپے بتائی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close