کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ، برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے برطانیہ سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ پالیسی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی برطانیہ میں موجودگی کے پیش نظر لاگو کی گئی ہے۔ حکومت

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے افراد کو سات دن کے لیے لازمی طور پر گھروں میں آئسو لیٹ کروایا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہوم آئسولیٹ ہونے والے افراد کی کڑی اور سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے آنےوالے افراد کے ائیر پورٹس پر ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گےاور تمام ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے جاری مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی علامات والے مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے برطانیہ سے آنے والی پرواز پر پابندی عائد کردی تھی۔ خبردار ، ہوشیار، برطانیہ سے پاکستان آنے والے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کورونا کا نیا خطرناک وائرس برطانیہ اور بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آ گیا، برطانیہ سے کراچی آنے والے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جن میں سے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 6 میں سے 3 میں نیا کورونا وائرس پایا گیا، ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 کی نئی قسم برطانیہ میں کچھ عرصہ قبل سامنے آئی تھی۔ نیا وائرس پہلے کے مقابلے تیزی سے پھیلنے کے سبب زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، ماہرین نے کہا کہ یہ وائرس پرانے وائرس سے زیادہ مہلک ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے وائرس کو بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے جو برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کی نئی قسم کے 6 مریض سامنے آئے ہیں، یہ افراد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close