عمران خان کو اگر گھر جانا پڑا تو اس کی وجہ ہرگز اپوزیشن جماعتوں کی تحریک نہیں ہو گی، ماہر علم نجوم کی پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی) ماہر علم نجوم ہمایوں عزیز نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریک کی وجہ سے گھر نہیں جائیں گے، وہ جب بھی گھر گئے اس کی وجہ اپوزیشن نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں عزیز کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 سے ملک میں معاشی لحاظ سے تھوڑی سی

بہتری آئے گی، یہ تو نہیں ہوگا کہ آسمان سے ہُن برسنے لگے لیکن بہتری ضرور آئے گی۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2021 میں ہمارا ہمسایہ ملک بھارت پاکستان میں پراکسی کو بڑھانے اور بے امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ انہیں اپنے ہی مسائل میں الجھا دے گا۔کورونا وائرس کے حوالے سے ہمایوں عزیز نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے اپریل 2021 کے دوران کورونا کافی حد تک قابو میں آجائے گا۔ عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد پی ڈی ایم کس کو وزیراعظم بنائیگی؟ استخارہ کر لیا گیا جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے استخارہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمن وزیراعظم بنیں گے۔اسی حوالے سے ان سے ایک سوال کیا گیا کہ اگر پی ڈی ایم حکومت کو گرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا مولانا وزیراعظم بنیں گے۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بتانا تو علم غیب ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہو گا۔نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے کہ اگر یہ حکومت پی ڈی ایم کے نتیجے میں جاتی ہے تو بے شک پہلے وزیراعظم مولانا فضل الرحمن بن جائیں۔دوسری باری پیپلز پارٹی کی ہو اور آخری باری ہماری ہو۔جس طرح میں نے اندازہ لگایا اس طرح نواز شریف نے بھی اندازہ لگا لیا۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بات اس لیے کی کہ اگر پی ڈی ایم جماعتیں جیت جاتی ہیں تو اپنائیت پیدا کر کے وزارت عظمیٰ کے لیے باریاں لی جائیں۔مفتی کفایت اللہ سے مولانا فضل الرحمن کی جائیدادوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہی ہے نہ کہ اگر مولانا پر کوئی الزام ہے تو میڈیا پر بات کرنے سے تو کسی کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔آپ کی حکومت مرکز میں بھی ہے اور صوبے میں بھی ہے، ہاتھ ڈالو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔آپ جب ہاتھ نہیں ڈالتے تو شک ہوتا ہے کہ معاملہ کچھ بھی نہیں ہے۔مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نیب ہمیشہ سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوا ہے۔ہماری جماعت کا موقف تھا کہ نیب کو سیاست سے الگ ہونا چاہئیے۔اگر مولانا پر کوئی الزام ہے تو میڈیا پر بات کرنے سے وہ سچ ثابت نہیں ہو گا،آپ کے پاس ادارہ بے بسم اللہ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close