شہباز گل نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری ن لیگ کے سر ڈال دی، کہامہنگی ترین بجلی کے معاہدے کر کے مال بنانے کا سہرا نااہل لیگ کے سر ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کر کے مال بنانے کا سہرا نااہل لیگ کے سر ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ منافقت کی انتہا پر موجود نااہل لیگ صبح

شام منفی خبریں پھیلانے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ذریعے قومی خزانے پر شب خون مارنے کو عوام خوب پہچانتے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ بجلی معاہدوں کو ریوائز کیا، ونڈ پاور سے چلنے والے 13 بجلی گھروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔انھوں نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کر کے مال بنانے کا سہرا نااہل لیگ کے سر ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ان ظالمانہ معاہدوں کی سزا آج بھی عوام بھگت رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، اب ن غْنّے ترقی کا سفر نہیں روک پائیں گے۔۔۔۔۔

میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کیساتھ انکی اپنی جماعت بھی کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، شہباز گل نے گوگلی پھینک دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ انکی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا صوبائی صدر بلوچستان کے بعد( ن) لیگ خیبر پختونخوا

کےصوبائی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں مستعفی ہو گئے۔انہوں نے کہا میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ ان کی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close