بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ حتمی ہو گیا، نیپرا کا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ پاور ڈویژن کو موصول ہو گیا

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ پاور ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے30 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے، بجلی کا موجودہ اوسط بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے۔اضافے کے

بعد بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 16 روپے 65 پیسے بنے گا، بجلی کے نئے بنیادی ٹیرف کا تعین 10 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع نیپراکاکہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا حتمی نوٹی فکیشن پاور ڈویژن کو کرنا ہے۔دوسری جانب ذرائع پاور ڈویژن نے کہا کہ نیپرا کا فیصلہ موصول ہو چکا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف پر ورکنگ جاری ہے، بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ سے متعلق حتمی فیصلہ ای سی سی اور وفاقی کابینہ کرے گی۔۔۔۔

اور اب بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا،نیپرا کا مؤقف

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے68 پیسے فی یونٹ رہی،اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے20 پیسے فی یونٹ تھی۔نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبرکے بل میں کی جائیگی،کے الیکٹرک صارفین پرفیصلے کا

اطلاق نہیں ہوگا،صارفین پر5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔

مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے لیے بری خبر,نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کے لیے بری خبر،نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اوریہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close