اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اسرائیلی ٹولہ خلاف ہے ۔ جمعرات کو جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی کے ناراض رہنمائوں کے اجلاس پر ردعمل کا اظہار کرتے
ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اسرائیلی ٹولہ خلاف ہے ،مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کو جے یو آئی نے نکال دیا ہے وہ اسرائیلی ٹولہ ہے ،اب وہ کسی کی حمایت میں بیان دیں تدریس یا کسی تنظیم کا کام کریں میں کچھ نہیں کہ سکتا ،اْن قوتوں نے اْنہیں یہاں تک پہنچایا میں سمجھتا وہ نا دانستہ طور پر حکوت یا اداروں کے لیے استعمال ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سوچا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کچھ بے ضمیر لوگوں سے رائے بنائی جائے ،حافظ حسین احمد مسلسل مولانا فضل الرحمن پر مسلسل تنقید کرتے رہے ،جمعیت علمائے اسلام نے حافظ حسین احمد کو بیماری کی حالت میں ساتھ رکھا۔۔۔۔
مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پیپر ورک مکمل کرلیا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ بہت سے مدارس ایسے ہیں جن کی کمانڈ اب مولانا فضل الرحمان سے چھینی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے ہی بیچا۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر
ورک مکمل کرلیا ہے اور ان کے علما کرام سے روابط جاری ہیں۔ مدارس میں تقسیم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے ان مدارس کی کمانڈ چھینی جارہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کیا کرتے تھے۔ اب یہ سوال اٹھنے لگ گیا ہے کہ آخر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا کس لیے دینا چاہتے ہیں، تین راتیں پہلے بعض مدارس نے مولانا پر واضح کردیا ہے کہ وہ ان کی خاطر اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہوں گے اور نواز شریف کیلئے قربانی نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن گروپ سے علیحدہ ہو کر جے یو آئی پاکستان کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں