سیالکوٹ (این این آئی)قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے جن میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور آزاد
امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔این اے 75 سیالکوٹ کی نشست مسلم لیگ ن کے سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے اور پی پی 51 گوجرانوالہ کی نشست مسلم لیگ( ن) کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔امیدوار 20 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،21 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ ان دو حلقوں میں پولنگ 19فروری کو ہوگی۔۔۔۔
پاکستان میںکتنے لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا ہے؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا
کراچی (این این آئی)آغا خان یونیورسٹی نرسنگ اسکول کی ڈین ڈاکٹر روزینہ کرم علیانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 90 لاکھ نرسوں کی کمی کاسامنا ہے، پاکستان میں بھی 13 لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی نرسنگ اسکول کی ڈین ڈاکٹر روزینہ کرم علیانی نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ ان مقاصد میں نرسنگ کے شعبے کی ترقی اور معیار کی بہتری شامل ہے، نرسز اور مڈ وائف کے داخلوں کے لیے اس سال سب سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئیں۔ڈاکٹر روزینہ نے بتایا کہ 40 سال کے دوران نرسز اور مڈ وائف کے لیے درخواستوں کی یہ سب سیبڑی تعداد ہے، کووڈ کے دوران مڈ وائف کا کام نہیں رکا۔ انہوںنے کہاکہ کووڈ کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں بہت کام ہوا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں جتنا کام اس دوران ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔آغا خان یونیورسٹی نرسنگ اسکول کی ڈین نے بتایا کہ 2020ء کے اغراض و مقاصد میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنا شامل ہے، نرسنگ اور مڈوائفری کے ایسے ادارے ہونے چاہئیں جو اسپتالوں سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اسپتال کم ہیں، اسپتالوں میں بستروں اور نرسوں کی تعداد کا تناسب عالمی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ڈاکٹر روزینہ نے کہا کہ ہم اپنے اسپتال میں نرسوں کی تعداد کے تناسب سے مریض لے سکتے ہیں، ہم کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ
کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل میں لوگ شامل ہو رہے ہیں، ٹرائل میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز بھی حصہ لے رہی ہیں،ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ویکسین دستیاب ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں