لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری اس ‘دلیر آدمی’ کی بیٹی ہے جو مشکل وقت آنے پر دم دبا کر بھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھر بلا کر پگڑیاں پہنانے والے ظلِ سبحانی واپس کب آ رہے ہیں؟۔ فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر
ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما رانی اتنا ذکر اپنے ابا جی کا نہیں کرتی جتنا وزیراعظم عمران خان کا، جو واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے، کرپشن کے گاڈ فادر کو بیچارہ معصوم پیش کرنے کیلئے جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے، شکست خوردہ کا ذبین کی راجکماری دل پشوری کرنے کیلئے کشمیر میں تن، من، دھن سے مہم چلائے، نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔۔۔۔
جنوری پی ڈی ایم کیلئےبھاری، کس کس کی گرفتاری کا امکان ہے؟ معروف صحافی کی پیشنگوئیاں
اسلام آباد (اپی این آئی) جنوری پی ڈی ایم کے لیے بھاری ہو گا، اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،بالخصوص ن لیگ کے رہنماؤں ، سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔وزیراعظم نے اہم وزراء کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک ابرار ، سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ اخلاص ریفرنسز آخری مراحل میں ہیں، مواد اکٹھا کر لیا گیا۔دیگر اپوزیشن رہنماؤں ،ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نیب ، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن جیسے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں آفی دی ریکارڈ میٹنگز روزانہ کی بنیاد ہوں گی۔وزیراعظم نے وزراء اور میڈیا ٹیم کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کی کرپشن ، بدعنوانیوں کو اجاگر کیا جائے۔خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کی اپویشن کی طرف سے انتقامی کارروائی قرار دینے کا تاثر زائل کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم چلائی جائے۔ذرائع کے مطابق جنوری میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کی تیاری جاری ہے،بڑے سیاستدان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔جنوری پی ڈی ایم کے
لیے بھاری ہو گا۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ جے یو آئی نے مشاورت شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ،مولانا فضل الرحمن ااور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔یکم جنوری کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مشاورت کے بعد گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کی حکمت علی تیار کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں