خواجہ آصف کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمٰن کا بھی شدید ردِعمل آگیا، حکومت کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، گرفتاری پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھائی جائے گی- مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معلوم ہوا کہ آج مریم نوازاور پارٹی قیادت اسلام آباد میں ہے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد سوچا تھا کہ مریم نواز کو دعوت دوں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ رات نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، میں نے ان کو آگاہ کیا کہ کل مریم نواز کے ساتھ ملاقات ہوگی، نوازشریف سے کہا کہ وہ بھی ویڈیو لنک پر ہمارے ساتھ شرکت کریں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یکم جنوری بروز جمعہ کو پی ڈی ایم کا اجلاس لاہور میں ہوگا، پیپلزپارٹی کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، پی پی کی یہ بات کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام کاتسلسل ہے، ماضی میں بھی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، موجودہ حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام سے متعلق عملی ردعمل کیلئےمشاورت کریں گے، پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں ردعمل پرمشاورت ہوگی۔ اسلام آباد میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، گرفتاری پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھائی جائے گی- مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close