خواجہ آصف کی گرفتاری، ن لیگ کے کارکن میدان میں نکل آئے

پڈعیدن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن پڈعیدن آفس کے سامنے سابق وزیر دفاع و خارجہ خواجہ محمد آصف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ(ن)پڈعیدن کے صدر عمر فاروق کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماں میں ضلع نوشہرو فیروز کے جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ

راجپر پڈعیدن کے جنرل سیکرٹری انصاف راجپر، سنئیر نائب صدر اسد آرائیں، سنئیر نائب صدر نوید آرائیں، انفارمیشن سیکرٹری لقمان آرائیں، اشفاق گومہ، ہاشم خاصخیلی، نوید آرائیں، مبین آرائیں، شامل تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمر فاروق آرائیں، اسداللہ راجپر، انصاف راجپر نے کہا ہم سابق وزیر دفاع و خارجہ محمد آصف کی گرفتاری کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے قائدین کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کرکے ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ہم سازشی عناصروں کو بتا دینا چاہتے کہ وہ چاہے جتنا زور لگا لیں ن لیگ کو عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا انشا اللہ ماضی کی طرح اس بار بھی ن لیگ کے خلاف سازش بے نقاب ہوگی ن لیگ والے جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم ظلم اور حق کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گے رہنماں کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مسلم ن کے خلاف سازشیں اور ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ہم کارکنان اپنے قائدین کے ساتھ مل کر حکومت کی بزدلانہ سازشوں کو ناکام بنائینگے اور انشا اللہ بہت جلد اس نااہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close