کراچی(آئی این پی) پی آئی اے میں سابقہ دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اعلیٰ حکام نے بے ضابطگیوں سے متعلق چار رکنی ٹیم بناکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ایک کے بعد ایک بے ضابطگی کا انکشاف ہورہا ہے، سابقہ دور میں ڈیلی ویجز
ملازمین کی بھریتاں بھی بے ضابطگی کا شکار نکلی، پی آئی اے نے بھریتوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی کے جی ایم ایچ آر ونگ کمانڈر کامران انجم کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے میں ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق اسکائی رومز کمپنی کے حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گئی، تحقیقات میں دیکھا جائے گا کہ پی آئی اے کے کون کون افسران بھریتوں کی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔نوٹیفیکشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم متعلقہ شعبے کی منیجمنٹ سے ریکارڈ کے لیے کسی کو بھی طلب کرنے اختیارات حاصل ہے، تحقیقاتی ٹیم مستقبل میں ڈیلی ویجز پر پی۔آئی۔اے میں بھرتیوں سے بچنے کے لیے طریقہ کار بھی وضع کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم تین دن میں سفارشات کے ساتھ رپورٹ سی ای او پی ائی اے کو پیش کرے گئی۔۔۔۔
پی آئی اے ٹرین سے بھی سستی ہو گئی، موسم سرما میں ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی
کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا، ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اندرون ملک سفر
کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔ذرائعکے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں25دسمبر سے31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں