تشویش بڑھنے لگی، پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مزید مریضوں کی موت کے بعد نوول کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میں نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرنے والے مرکز “نیشنل

کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر”(این سی او سی) نے بدھ کے روز بتایا کہ سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں اس کے بعد سندھ کا نمبرہے۔این سی او سی نے کہا کہ منگل کے روز 2 ہزار 155 افراد کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس میں مثبت نتائج کا قومی تناسب 5.92 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر نوول کرونا وائرس کے 4 لاکھ 77 ہزار 240 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 لاکھ 30 ہزار 113 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور 10 ہزار 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس وقت 2 ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔صوبہ سندھ کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا تھا کہ قرنطینہ میں موجود برطانیہ سے آنیوالے 2 مسافروں میں برطانیہ میں پھیلنے والی نوول کرونا وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی ہوئی ہے۔تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے افراد میں پائے جانے والے وائرس کا ابھی بھی منتخب لیبارٹریوں میں تجزیہ کیا جارہا ہے، مزید کہا کہ ابتدائی تجزیے کی بنیاد پر 3 افراد متاثر ہو سکتے ہیں لیکن مزید تجزیہ کے ساتھ حتمی نتائج کی تصدیق ہونا باقی ہے جس کو مکمل ہونے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ نئے زیادہ منتقل ہونے والے کرونا وائرس کو پاکستان میں داخل

ہونے سے روکنے کیلئے حکومت نے برطانیہ سے سفر پر پابندی عائد کرنے سمیت سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close