پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں جمع ہیں، سابق چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاونٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس

لانے کا سوچیں۔ وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لیے کہا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں۔ ویبینار کے بعد اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ اپنی کتاب میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے اور یہ کہ بزنس مینوں کو اپنی جمع شدہ رقوم پر صرف ایک سے دو فیصد منافع مل رہا ہے۔۔۔۔

سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں، ان کے اثرات مستقبل

میںسامنے آئیں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کا بیان گزشتہ حکومتوں کے حوالے سے تھا، اور مولانا فضل الرحمان ان حکومتوں کا حصہ تھے۔حکومت میں واپسی کے سوال پر شبر زیدی نے کہاکہ حکومت میں دوبارہ شامل نہیں ہو رہا جہاں حکومت کو ضرورت ہوگی مشورے دیتا رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close