اسلم رئیسائی کو گرفتار کرنے کا حکم ‎

کوئٹہ(پی این آئی ) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نےمہر گڑھ کے ورثہ کی بحالی کیلئے دیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں عدالت عدم پیشی پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی

اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی جنھیں منظور کر لیا گیا۔کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ ایک قریبی عزیز عبد النبی رئیسانی کے وارنٹ بھی جاری کیے گے ہیں ۔ احتساب عدالت نے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close