خواجہ آصف کی گرفتاری بتارہی ، کوئی انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے گرفتاری دی مسکراتے ہوئے واپس آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری صاف بتا رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے۔

دریں اثناخواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں، دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے،کہا جارہا ہے نوازشریف کو چھوڑدیں کیس ختم کردئیے جائیں گے،اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے تاہم ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کویہی کہاجارہاہے کہ نوازشریف کو چھوڑدیں تو کیس ختم کردیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں لیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے، اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا، میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close