کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو نے اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان 31 جنوری تک خودنہیں جاتےتوہماراپلان تیارہے، لیکن
میں یہ پلان ابھی میڈیاسےشیئر نہیں کرسکتا۔عمران خان اگر 31جنوری تک خود چلیں جائیں توزبردست ہوگا، ورنہ پھر ہم پھر ان کو ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نےفیصلہ نہیں کیاکہ استعفے کس وقت استعمال کرنا ہیں ۔ استعفےدینےکاوقت مشاورت سےطے کیا جائے گا ۔ ہم اس حکومت کوہرمیدان میں چیلنج کریں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 31 جنوری کووزیراعظم کےاستعفے کی ڈیڈلائن کی بھی توثیق کی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایک دن کیلئےاسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہ کرےتوحکومت نہیں رہےگی ۔ کٹھ پتلی حکومت کوسب نےمل کرنکالنا ہے ۔ اب وقت بات کرنےکا نہیں کام کرنےکا ہے۔ وزیراعظم کےاستعفےاورناجائزطریقے سےلی گئی کرسی چھوڑنےتک کوئی بات نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کیخلاف میڈیامیں پروپیگنڈاکیاجاتاہے،آپ اس پریقین نہ کریں۔مردان جلسےمیں پیپلز پارٹی کےنمایندے موجودتھے۔ پیپلز پارٹی کےلوگوں کواسٹیج پرپہنچنےاورتقریرکاموقع نہیں مل سکا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سی ای سی میں تمام اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ میں سی ای سی کے بارے میں نشر ہونے والی خبروں کی نہ تصدیق کروں گا نہ تردید، پارٹی اجلاس میں ہر پارٹی رکن کو بولنے کی مکمل آزادی ہے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہرسیاسی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انتقام کی سیاست پاکستان کی جمہوریت اورسالمیت کیخلاف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں