لاہور(پی این آئی)کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، انتشار کی سیاست ترقی کے سفر میں رکاوٹ ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا
کہنا تھا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔انھوں نے گزشتہ حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،
لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول خود گاڑیڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہر میں صفائی اور اسٹریٹ لائٹس
کی خراب صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری فرائض میں غفلت برتنے والے افسر یا ملازم عہدے پر نہیں رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے سرزنش کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں