مسلم لیگ ن کے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مریم نواز ہمارا مستقبل تباہ کر رہی ہے، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں، عمران خان سولو فلائٹ لیتا ہے، کسی کی بات ہی نہیں سنتا۔ اُدھر مسلم لیگ ن کے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مریم نواز ہمارا مستقبل تباہ کر

رہی ہے۔ہم دس ، دس کروڑ روپے لگا کر آئے ہیں۔ ہم اس کے کہنے پر استعفے کیوں دیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ فارورڈ بلاک کیوں نہیں بنا ؟ جنہوں نے فارورڈ بلاک بنانا تھا اُن کے پاس آج بھی مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے 30 لوگ موجود ہیں، وہ فارورڈ بلاک اس لیے نہیں بنا رہے کیونکہ عمران خان اچھا بچہ ہو کر پورے سبق یاد نہیں کر رہا۔فارورڈ بلاک کی پریس کانفرنس کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ اُن میں سے ایک شخص مسلم لیگ ن کا اہم ترین رہنما ہے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ محمد علی درانی کی پنجاب میں غالباً 172 سیٹیں ہیں، وہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، اُن کا جانا بہت اہم ہے۔ان کو یقیناً اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک موجودہ حکومت کی بات ہے نہ یہ اپنی مرضی سے چل رہی ہے اور نہ ہی یہ اپوزیشن کی مرضی سے گرے گی۔ عوام کی ووٹ کی طاقت سے آئی تھی، جب تک عوام کے ووٹ کی طاقت ان کے ساتھ ہے ، پی ڈی ایم ، ایل ایم سی، پی ایچ ڈی، سی ڈی اے جو مرضی بنا لیں ، یہ شیشے کے ایسے ٹکڑے ہیں جن کو جوڑنا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں تو پہلے ہی اختلافات ہیں۔ جب شہباز شریف والدہ کی وفات پر پیرول پر رہائی پر آئے تو مریم نواز نے بیان دیا کہ میرے چچا میرے ساتھ ہیں تو انہوں نے ہارڈ ٹاک کی اور مریم نواز سے ناراضگی کا اظہار کیا کہ آپ نے اپنے بیانیے کے ساتھ مجھے کیوں جوڑا؟ میں چیلنج کرتا ہوں کہ شہباز شریف اس بات کی آ کر تردید کر دیں۔ یا وہ یہ کہہ دیں کہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ میں کھڑا ہوں۔ اگر اُس پر بھی یقین نہیں آتا تو مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کے گذشتہ ڈھائی سال کے بیانات نکال لیں، فرق واضح ہو جائے گا، ان کے آپس میں اختلافات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں