تبدیلی آگئی، نامور پاکستانی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، کپتان کا سپاہی بننے پر فخر کا اظہار

کراچی (پی این آئی) معروف اداکار فرحان علی آغا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ فرحان علی آغا نے انصاف ہاوس میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے فرحان علی آغا کو پارٹی میں شمولیت کے موقع پر دلی مبارکباد

پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیرزمان، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ، شہزادقریشی، ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور دیگر رہنما موجود تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب میں فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا حصہ بننے پر مجھے خوشی ہے ۔میرا پیغام ہے کہ اس ملک کو اچھے اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں تاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن اورقائد اعظم ؒ کے خواب کو پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔پاکستان کامستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس موقع پررکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کا کہنا تھا کہ فرحان علی آغاکو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فرحان علی آغا شوبز کا روشن ستارہ ہیں جن کی منفرد اداکاری کی وجہ سے مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فرحان علی آغا وزیر اعظم عمران خان کے پیغام کو عام کرنے اور تبدیلی کے سفر میں پی ٹی آئی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔معروف اداکار فرحان علی آغا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ فرحان علی آغا نے انصاف ہاوس میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے فرحان علی آغا کو پارٹی میں شمولیت کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close