اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2020 میں کتنے ارکان پارلیمنٹ، فوجی افسروں، سفارتکاروں، صحافیوں کے چالان کیے؟ تفصیل جاری کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سال2020میں متعدد وی آئی پیز کوچالان ٹکٹ دیے گئے ،کالے شیشوں والی23,884 اور فینسی نمبر پلیٹ والی5,366 گاڑیوں کے خلاف کارروائی ، جب کہ معمول میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پردوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ

نہ باندھنے پر32,292،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر13,299،اور بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر99,902، لین وائلیشن کرنے پر22,454،ٹریفک سگنل توڑنے پر16,390،کم عمر ڈرائیونگ پر1,928،اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر1,25361افراد کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناناہے بلا امتیاز کاروائی کرکے دارالحکومت میں بلارکاوٹ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اولین ترجیح ہے ،آئی ٹی پی حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام کا اعتماد و تعاون حاصل کرنے میں کوشاں ہے تمام افسران و جوانوںکو ریفریشر کورس بھی کروائے جا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری خدمت گزاری اور عوام دوست بن کر کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پو لیس نے سال 2020کی کارکردگی کے جائزہ کے مطابق657وی آئی پیز کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے جن میں113آرمی آفیسرز،38ایم این ایز،16ایم پی ایز،سینیٹرز،14سینیئر گورنمنٹ افسران،207،غیر ملکی ڈپلومیٹس، 89میڈیا کے نمائندوں55جوڈیشری،47سینئیر پولیس آفیسر، 24،شامل ہیں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر کالے شیشوں والی23,884،اور فینسی نمبر پلیٹ والی5,366گاڑیوں

کے خلاف خصوصی طور پر کاروائی کی گئی،جبکہ معمول میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پرغیر محتاط گاڑی چلانے والے 1,27929،بغیر لائٹ1,053،ون وے پر گاڑی چلانیوالے6,447،سڑک کی غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے والے531،بغیر لائسینس گاڑی چلانے پر10,916،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے99,902،لین وائلیشن پر22,454 ،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر490،نوپارکنگپر7,603 ،ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 16,710 ،اوور لوڈنگ پر 75,384 ،اوورسپیڈنگ پر 1,012 ،بس سٹاپ پر پارکنگ کرنےپر 1,993،زیبرا کراسنگ پرپارکنگ کرنے پر2897،پریشر ہارن رکھنے والے 1,085 ،خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر 4,599 ،روٹ وائلیشن پر 6,331 ،بغیرروٹ پرمٹ پبلک سروس گاڑی چلانے پر6,556،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر16,380،دھواں دینے والی گاڑیوںکے168،کالے شیشے والی23,884،کم عمر ڈرائیورز1,928غلط موڑ کاٹنے پر ,26,563،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر32,292 ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر13,299،غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں 5,366 ہائی بیم پر گاڑی چلانے والے2,157افراد کو وائلیشن کرنے پر کل(6,70123)افراد کو ٹکٹ جاری کئے گئے جس کا 18,19,22,000روپے جرمانہ ہوا، SSP ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورا ن

ڈرائیونگ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں آسانی ہو انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے چالان کرنانہیں، ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام افسران کو ریفریشر کورس بھی کروائے گئے جو آئندہ بھی جاری رہیں گے تا کہ قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک کے بہائو کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا اعتمادو اتعاون حاصل کیا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close