پولیس نےنیو ائیر نائٹ پر سکیورٹی کی تیاریاں کر لیں، آتش بازی، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام آباد (این این آئی)آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سال نو کی آمد، نیو ائیر نائٹ اور ضلع بھر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں، آتش بازی، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی جان و

مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں، کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی پولیس نے شہر کی سکیورٹی کے لئے 2000پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقا ر الدین سید ،ایس ایس پی سیکورٹی، ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی سی ٹی ایف، ایس ایس پی سیف سٹی ، اے آئی جی سپیشل برانچ، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی، زونل ایس پیز نے شرکت کی، اسلام آباد پولیس نے نیو ائیرنائٹ کے موقع پر ضلع بھر کی سکیورٹی کے لئے 2000 سے زائد افسران وجوان تعینات کردئیے ہیں، اس سلسلہ میںآئی جی اسلام آ باد نے اجلاس میں نیو ائیر نائٹ کے علاوہ سال نو کی آمد اور امن و امان کے حوالے سے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کئے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران نیو ائیر نائٹ کے موقع پر اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کریں، ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید خود تمام سکیورٹی کی خود نگرانی کریں گے، آئی جی نے ہدایات دیں کہ علاقوں میں پٹرولنگ کو بڑھایا جائے، سکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو سکیورٹی کے بارے بریف کیا جائے اور زونل ایس پیز اپنے اپنے

علاقوں میں خود موجود رہیں،تمام اہم مقامات،شاپنگ سنٹر ز،مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی گئی ہے، اے ٹی ایس کمانڈوز کے دستے لیڈیز کمانڈوز تمام ڈی ایس پیز ، انسپکٹرز کو پٹرولنگ پر مامور کیا گیا ہے، ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کے بہاوکو بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے، ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،آتش بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، غیر مذہب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close