انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 31 جنوری 2020ء تک توسیع کا مطالبہ کر دیا گیا

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن (گوشوارے) داخل کرنے کی تاریخ میں 31 جنوری 2020ء تک توسیع کی جائے تاکہ کووڈ 19- کی تباہ کاریوں سے متاثر تاجر اور صنعتکار جو مقررہ تاریخ تک ریٹرن داخل کرانے

سے رہ گئے ہیں جن کی تعداد 832,000 ہے جبکہ 22,15,000 نے اپنے ٹیکس ریٹرنز 35 بلین کی رقم واجب الادا ٹیکس کے ساتھ داخل کر دیئے ہیں۔ لہٰذا بقایا 832,000 ٹیکس دہندگان جو ریٹرن جمع نہیں کرا سکے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بزنس کمیونٹی جو تاحال ریٹرن داخل نہیں کراسکی وہ اپنے ریٹرن داخل کراسکیں، زیادہ سے زیادہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو اور قومی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے، ایک بیان میں اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو جاوید غنی سے درخواست کی ہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد ریٹرن داخل کرانے پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کرنا سراسر زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ جو تاجر اور صنعتکار کووڈ19- کی وجہ سے کاروباری خسارے کے سبب بروقت ریٹرن داخل نہ کرا سکے وہ 20,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کے قابل کیسے ہو سکتا ہے۔ لہٰذا ٹیکس ریٹرن نہ جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان جنہیں ایف بی آر نے نوٹس جاری کئے ہیں وہ واپس لئے جائیں اور ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ 31 جنوری 2021ء تک بڑھا دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close