اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے،اکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیرعادل شاہ اسلام آباد کے نئے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے پیرعادل شاہ، تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود جبکہ آزاد امیدوار اظہر
محمود کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جاری ہونے والی نتائج کی دستاویز کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ 46 ووٹ لے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 26 ووٹ ملے۔اسلام آباد کے میئر کے لیے 80 ووٹوں کا الیکٹورل کالج تھا جس میں 50 یونین کونسلز کے چیئرمین، 3 ڈپٹی میئر جبکہ 17 مخصوص نشستوں کے عہدیداران شامل تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ہی شیخ انصر عزیز کی جانب سے اکتوبر میں استعفیٰ دیے جانے کے بعد میئر کی نشست خالی ہو گئی تھی۔ شیخ انصر عزیز نے وفاقی حکومت پر اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سابق میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے عہدے سے ہٹایا گیا تاہم دونوں بار شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔ میئر اسلام آباد کے بلدیاتی عہدیداران کی مدت مارچ 2021 میں ختم ہو جائے گی اس لیے نو منتخب میئر اسلام آباد کا انتخاب بھی تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے کہتے ہیں اپنی مدد آپ، وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مایوس شہری اپنے مسائل خود حل
کرنے لگے
کراچی(این این آئی) کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور بلدیاتی مسائل پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوسں اور سیاسی جنگ سے اکتائے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل خود حل کرنے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مایوس ہوکر اپنی مدد آپکے تحت سڑکوں کی استر کاری شروع کردی۔ اس سلسلے میں کمان معروف کرکٹر جاوید میاں داد نے سنبھال لی ہے۔تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کی بہتری کے لیے سرگرم لومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن (ایل ایل سی ایف)نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان رضا کاروں اور عام شہریوں کی مدد سے راشد منہاس روڈ پر شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ تک سڑک کے گڑھے بھرنے، استرکاری اور فٹ پاتھوں پر رنگ کرنے کا کام شروع کردیا۔ایل ایل سی ایف کی سرپرستی معروف کرکٹر جاوید میاں داد کررہے ہیں اس کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس فورم کا حصہ ہیں۔ اتوار کے روز استر کاری اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن اور گرین بیلٹ سے کچرا اٹھانے کی مہم میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایل ایل سی ایف کے صدر فاروق احمد خان نے بتایا کہ سڑکوں کی بہتری کی مہم میں فیڈرل بی
ایریا اور نارتھ کراچی صنعتی علاقے کی ایسوسی ایشنز اور نجی کمپنیوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ جاوید میاں داد اس مہم کے ذریعے شہریوں میں اپنی مدد آپ کے تحت مسائل خود حل کرنے کا جذبہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں