مریم نواز کے دورہ فیصل آباد اور ریلی میں شرکت کے لیے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔ نیا شیڈول کیا ہے؟

فیصل آباد(این این آئی) مریم نواز کے دورہ فیصل آباد اور ریلی میں شرکت کے حوالے سے شیڈول میں تبدیلی کردیاگیا’18جنوری کی بجائے 27جنوری کو فیصل آباد ریلی میں شرکت کریں گی۔ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر محترمہ مریم نواز نے 18جنوری کو فیصل آباد کا دورہ کرنا اور ریلی میں شرکت کرنا تھی تاہم اب انکے

شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب محترمہ مریم نواز 18جنوری کی بجائے 27 جنوری بروز بدھ فیصل آباد آئیں گی اور حکومت مخالف ریلی میں شرکت کریں گی’اس موقع پر وہ چوک گھنٹہ گھر میں خطاب بھی کریں گی’مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے مطابق محترمہ مریم نواز کا ساہیانوالہ موٹروے انٹرچینج پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں سے گزریں گی اور چوک  گھنٹہ گھر پہنچ کر خطاب کریں گی’محترمہ مریم نواز کے دورہ فیصل آباد اور ریلی میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے سٹی صدر شیخ اعجاز سمیت دیگر رہنمائوں’عہدیداروں’ارکان اسمبلی’ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں تاکہ محترمہ مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جا سکے اور فیصل آباد میں حکومت مخالف ریلی کو کامیاب بنایا جا سکے۔۔۔۔

جب بینظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو شریف خاندان کے گھر میں کیا سماں تھا؟مریم نواز کا 13 سال بعد اہم انکشاف

گڑھی خدا بخش (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ بچوں نے

حکمرانوں کو تگنی کاناچ نچا دیا ہے، بچوں کے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں ،انشاء اللہ پی ڈی ایم کے اندر پھوٹ ڈلوانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،موجودہ حکومت کولانے والوں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا ، ایک شکست خوردہ شخص پی ڈی ایم سے این آر اوکیبھیک مانگ رہاہے ، جب تک نالائق حکومت گھرنہیں جائیگی اور آپ کے گھروں کے چولہے نہیں جل سکتے ،جب ملک میں جمہوریت پنپنے لگی تو سیاسی کوڑا کرکٹ اکٹھاکرکے تحریک انصاف بنائی گئی ،یاد رکھو نظریہ کو پھانسی نہیں لگ سکتی ، آج بے نظیر کے قاتلوں کاکوئی نام لیوا بھی نہیں،آئین اوربے نظیر بھٹو کے قاتل مشرف کو پاکستان لانے کی بات نہیں ہوتی ،مشرف سزا سنانے والی عدالت کو ہی پھانسی چڑھا دیا گیا ،مشرف کیلئے پاکستانی سرزمین کے دروازے بند ہیں اوربند رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج آپ کی بہن مریم نوازآپ کیلئے محمد نوازشریف اورمحمد شہبازشریف کا محبت بھرا سلام لیکر آئی ہوں جس محبت ، شفقت اور عزت سے آپ نے میرا استقبال کیا ہے میں آپ کی بہت بہت شکرگزار اوراحسان مند ہوں انہوںنے کہاکہ میں خصوصیطورپر آصف علی زر داری ، بھائی بلاول بھٹوزر داری ، اپنے بہنوں آصفہ ، بختاور کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوںنے محبت سے میرا استقبال کیا ۔

انہوںنے کہاکہ جب رات کے ڈیڑھ نوڈیرو ہائوس پہنچی تو شدید سردی میں بلاول بھٹوزر داری ، آصفہ اور بختاور مجھے لینے کیلئےدروازے پرکھڑے تھے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے اپنے گھر میں ٹھہرانے کا بھی شکریہ ۔ انہوںنے کہاکہ جب بلاول بھٹوزر داری نے کراچی کے جلسے میں بلایا تھا تو اس صبح میرا دروازہ توڑ کر میرے کمرے پرحملہ کر کے بلاول بھٹوزرداری کے مہمانوں کو اٹھا کر لیکر گئے تو میرا خیال ہےاس دفعہ بلاول بھٹو زر داری نے سوچا ہوگاکہ مریم کو اپنے گھر پر رکھتا ہوں تاکہ مریم نواز کے دروازے پرحملہ نہ کر سکے ۔مریم نوازنے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دینی آئی ہوں ، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو جان گنوانا پڑی ، اللہ بے نظیر اورذوالفقار علی بھٹوکے درجات بلند کر ے اور اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ انہوںنے کہاکہ سنا تھا سندھیوں کے دل اور دسترخوان بھی بڑے ہوتے ہیں اورآپ نے یہ بات ثابت کر دی کہ سندھ کا دل بھی بڑاہے اور سندھیوں کے دستر خوان بھی بڑے ہیں ۔مریم نواز نے کہاکہبی بی شہید کی موت کا زخم صرف آپ کے دلوں پر نہیں لگا ،بی بی شہید کی موت کا دکھ صرف پیپلزپارٹی کونہیں ، یہ زخم ہمارے دل پر بھی لگاہے ، تیرہ سال بعد بھی آپ کے دکھ میں شریک ہیں بلکہ بے نظیرکی موت پاکستان کا قومی سانحہ ہے جس کا دکھ آج بھی ہمارے دلوں میںتازہ ہے،میں

بھٹو اور بے نظیربھٹو شہید کو ایک شعر کے ذریعے خراج تحسین پیش کرناچاہتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جب اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close