اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان حفیظ عبد اللہ کا یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی سے متعلق کہا ہے کہ ہم نے آڈٹ کلیئر کرکے اس پر مطمئن کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے حفیظ عبد اللہ نے بتایا کہ پی آئی اے نے گزارش کی تھی کہ خود کودوبارہ مکمل آڈٹ کیلئے پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شرائط پر عمل درآمد کیلئے ہماری تیاری بہت اچھی ہے،وہ ہمیں پروازوں کی عبوری اجازت بھی دے دیں تو بہت اچھا ہوگا۔حفیظ عبد اللہ نے کہاکہ ہمیں جواب دیا گیا کہ قانون کے تحت عبوری اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی طرف جو معاملات تھے وہ کلیئرکر دیے گئے ہیں،لائسنس والے معاملے پر ریگولیٹری کا کام باقی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کی افرادی قوت رضاکارانہ اسکیم کے تحت کم ہو رہی ہے،تعطل میں پڑے کیسز چلانے میں پریشر گروپس مزاحمت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔یورپی یونین ادارے نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی اجازت دینے سے معذرت کر لی یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ ایاسا کے خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کیسرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔ یہی وجوہات یورپی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطل
کرنے کا باعث بنیں۔ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئیسی اے اے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ایاسا کی جانب سے لیٹر موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں