مریم نواز ایک دن کام کیے بغیر وزیراعظم بنناچاہتی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سے متعلق انکشافات

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اجمل قادری نےاسرائیل سےتعلقات کاکچا چٹھا کھولا،آپ حالت جنگ میں ہیں اوردشمنوں سےمحبتیں ختم نہیں ہورہیں،مریم کی خواہشات دیکھیں کہ وزیراعظم بنناچاہتی ہیں، مریم ایک دن کام کیےبغیروزیراعظم بنناچاہتی ہیں،ایک دن بھی کچن نہیں

چلایاکیونکہ ابوکےساتھ رہتی تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسرائیل اوربھارت کی لابی نےنواز شریف کوقابوکیا، بلاول کولانگ مارچ کرناہےتوسندھ حکومت کےخلاف کریں، چینی کاکاروبار 45فیصدزرداری اورشریف خاندان کاہے،مریم نواز نے اپنے ابوکی دولت پرعیش کی زندگی گزاری،مریم نوازکےنکلتےوقت شاہدخاقان ہاتھ باندھ کرجبکہ مفتاح اسماعیل بطورباکسرمریم کےپیچھےکھڑےرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتدارکےجھولےجھولنے کامرکزبناہواہے ،پاکستان جمہوری جدوجہد کےنتیجے میں وجودمیں آیا، پاکستان دنیاکی پانچویں سب سےبڑی مملکت ہے جو جمہوری جدوجہد کےنتیجے میں وجودمیں آئی،وزارت عظمیٰ کسی لاڈلےیالاڈلی کیلئے انٹرن شپ نہیں ہوسکتی،کارگل جنگ میں نواز شریف نے 5بار واجپائی سےرابطہ کیا ، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کےسب سےلاڈلےتھے،بھارت،اسرائیلی لابی کےنوازشریف کوقابوکیےجانےسےراہیں جداہوئیں،لاہورمسلم لیگ ن کی سیاست کا’’واٹر لو‘‘ثابت ہواہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ہم نےمریم نوازصاحبہ سےکوئی رابطہ کیانہ انہیں اس قابل سمجھتےہیں،مریم ،بلاول کل کےبچےہیں،پہلےہی دن وزیراعظم بنانےکامطالبہ کررہےہیں،اپوزیشن جماعتیں اپنےاندرجمہوری روایات لانےکےبجائےآمریت لارہی ہیں، اپوزیشن منتخب لوگوں پراعتمادکے بجائےاسٹیبلشمنٹ سےبات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم پہلےہی کہہ چکےمذاکرات کیلئےپارلیمنٹ بہترین فورم ہے، محمدعلی درانی حکومتی ایماپرشہبازشریف سےملاقات کیلئےنہیں گئےتھے، حکومت کاکام ہے کہ اپوزیشن کومحفوظ راستہ دے۔ان کا مزید کہناتھاکہ کورونا ویکسین کے ٹرائل شروع ہوچکے ہیں، عوام کیلئےبھی کم نرخوں پرکوروناویکسین فراہم کی جائےگی، دوسرےمرحلےمیں رضاکاروں،سینیرسٹیزنزکوکوروناویکسین دی جائےگی، ویکسین کورونابحران سےنمٹنےوالےطبی عملےکوپہلےفراہم کی جائےگی، کوشش ہو گی کم نرخوں پرکوروناویکسین فراہم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close