کورونا ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے، تعلیمی ادارے مزید دو ماہ کیلئے نہ کھولنے کی تجویز دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے، تعلیمی ادارے مزید دو ماہ تک نہ کھولے جائیں۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین نے بتایا کہ جلسے جلوسوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے

زیادہ چانسز ہوتے ہیں اس لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں 109 جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں جس سے خطرہ بڑھ چکا ، اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے پر پورا یورپ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو بھی اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دینا چاہیے تاکہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ، وہ ملک جہاں تیسری بار لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا گیا کورونا وائرس کی عفریت نے دینا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چا ر سو اس بیماری کے خوفناک آثار نظر آتے ہیں جبکہ اس کی ئنی قسم سامنے آنے کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا جانب جاتے نظر آ رہے ہیں، سائنسدان اس تگ و دو میں ہیں کہ کسی طرح کورونا کی نئی قسم پر پہلے سے تیار کردہ ویکسین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، لیکن کورونا کی نئی قسم ہے کہ وہ دینا بھر میں تیزی سے پھیلے ہی چلی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک

تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔اب نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔ فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔سوئیڈن اور اسپین میں نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق متعلقہ ممالک کے ہیلتھ اتھارٹیز نے کی ہے۔اسپین میں برطانیہ سے آنے والے 4 افراد میں نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ڈپٹی ہیلتھ چیف ریجن نے کہا کہ ابھی صورتحال الارمنگ نہیں ہے۔دوسری جانب یورپی ممالک میں فائزر کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جرمنی، اٹلی، آسٹریا، چیک ری پبلک اور قبرص میں طبی عملے اور کیئر ہومز کے مکینوں کو ویکسین لگائی گئی۔اسپین، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں بھی آج سے ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا جبکہ فرانس میں حکومت کا تیسرے لاک ڈاؤن پر غور جاری ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں