28 دسمبر کی چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرزیر گردش، ایکشن لینے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے جعلی سرکلر جاری ہونے پر ایکشن لے لیا،ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیا،28دسمبر کو چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرگردش کررہا ہے۔ سندھ حکومت نے ایف آئی اے کو خط میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔جعلی سرکلر پر انکوائری کی

جائے ۔خط میں کہاگیاہے کہ ایسا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جعلی نوٹیفکیشن کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے۔۔۔۔۔ 28 دسمبر کی چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرزیر گردش، ایکشن لینے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم صفدر آپ بلاول بھٹو کی جتنی بھی تابعدار کر لیں ‘آپ کو پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں ملنے والے،پی ڈی ایم کے جلسے میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اس بات کا ثبوت ہے وہ اپنے اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،ان میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے یہ وہ چور ہیں جو کہ الٹا کوتوال کو ڈانٹتے ہیں ،یہ جتنا چیخ لیں ‘ آہ و بکاہ کر لیں ‘جتنی چھلانگیں لگا لیں ایک بات جان لیں ‘عمران خان ان سے بلیک میل نہیں ہوگا،حساب تو دینا پڑیگا اس بار ماضی کی طرح این او آر ملنے کا کوئی چانس نہیں ،ملک کے جمہوری نظام کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوششیں بند کردیں ورنہ رسوائی آپ کا مقدر ہے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے راہنما ایک جگہ بیٹھے ہیں،ہم سب جانتے ہیں کہ ماضی میں نواز شریف

اور ان کی پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کے خلاف کیا کیابدزبانی کی اور سازشیں کیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہاں تک کہ انھیں تختہ دار تک پہنچانے میں سہولت کار بنے ، بلاول اور مریم کے لئے شرم کا مقام ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کو تحفظ دینے کے لئے اپنے سیاسی قبلے تبدیل کر لیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اپنی آخری آرام گاہ میں بے چین ہونگے کہ ان کی اولادیں اس قومی سطح کی پارٹی کو کہاں پر لے آئیں ہیں،ایک نظریاتی پارٹی کو کرپشن والی پارٹی بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم کا غصہ اور چہرے سے عیاں تذبذب اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہ خاتون ہیں جو کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ‘جو کیلبری فائونٹ کی موجد ہیں اور اپنی صفائی میں قطری خط پیش کرنے والے ہیں ،ان کے والد تین بار وزیراعظم ہونے کے باوجود عدالت اور عوام کے ان سوالوں کہ اثاثے کیسے بنائے کے جواب نہیں دیئے جارہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان دو باتوں کے علاوہ سب باتیں کیں انہوں نے اقتدار عوام کی خدمت نہیں کاروبار بڑھانے کے لئے استعمال کیا ،انہوں نے عوام کے حقوق پرڈاکلہ ڈالہ ‘ اداروں کو تباہ و بردباد کیا۔سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ آج کے جلسے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی

اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے یہ وہ چور ہیں جو کہ الٹا کوتوال کو ڈانٹتے ہیں ‘ یہ جتنا چیخ لیں ‘ آہ و بکاہ کر لیں ‘جتنی چھلانگیں لگا لیں ایک بات جان لیں ‘عمران خان ان سے بلیک میل نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حساب تو دینا پڑیگا اس بار ماضی کی طرح این او آر ملنے کا کوئی چانس نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مریم صفدر آپ بلاول بھٹو کی جتنی بھی تابعدار کر لیں ‘آپ کو پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں ملنے والے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے ‘ یہ ایک ایسی جمہوری حکومت اور مقبول لیڈر عمران خان کے خلاف صف آراء ہیں جو اس ملک کا مستقبل ‘امید اور ترقی کا زینہ ہے ، انشاء اللہ پاکستان کے عوام ماضی اور جی بی الیکشن کی طرح آپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے جمہوری نظام کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوششیں بند کردیں ورنہ رسوائی آپ کا مقدر ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں