ملک میں نظام کی یکسر تبدیلی نظر آرہی ہے، وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل نہیں کریں گے، معروف ماہر علم نجوم کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کرتے نظر نہیں آرہے بلکہ اس ملک میں نظام کی یکسر تبدیلی نظر آرہی ہے ، یہ دعویٰ معروف ماہر علم نجوم سامعیہ خان کی طرف سے کیا گیا۔ تفصیلکات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے وزیراعظم

عمران خان اپنے دور اقتدار کے 5 سال مکمل نہیں کرسکیں گے ، پاکستان میں جب گرہن لگا تھا اس کے بعد عمران خان کی زندگی میں 3 ایسے مقام آئے ہوں گے کہ جب وزیراعظم کا دل چاہا ہوگا کہ سب کچھ چھوڑ کر لپیٹ دوں۔ماہر عملم نجوم نے کہا کہ 2021ء کا سال پاکستان میں تبدیلی کیلئے ایک فیصلہ کن سال ہے اگر اس دوران تبدیلی آتی ہے تو ملک کیلئے اچھی ہوگی کیوں کہ اس عرصے پاکستان کے حلیف ممالک کی طرف سے کی جانے والی نئی صف بندی کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ، جس کے باعث پاکستان کیلئے معاشی لحاظ سے اگلا سال بہتر رہے گا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان کے مستقبل کے بارے میں ماہر فلکیات کنعان چوہدری کہتے ہیں کہ غالب امکان یہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس بحران سے ناصرف نکل جائیں گے بلکہ وہ آرام سے اپنی حکومت کے 5 سال پورے کریں گے ، ان کے بطور وزیراعظم مدت پوری نہ کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ وہ خود اسمبلیاں تحلیل کردیں یہ ایک آخری آپشن ہے لیکن انہیں یہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سال 2021ء کے آغاز پراپوزیشن جماعتوں کے اختلافات بڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ ہوگا اور مریم نواز کا اچھا وقت بھی تیزی سے گزرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا اچھا وقت یہ ہوسکتا ہے کہ فروری 2021 کے بعد شاید انہیں ملک سے باہرجانے کا موقع مل جائے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کے امکانات ختم ہوتے دکھا دے رہے ہیں تاہم غالب امکان یہ ہے کہ ان کی تقاریرپرمکمل طور پابندی عائد کردی جائے گی ، پاکستان کیلئے 2021ء اصلاحات کا سال دکھائی دے رہا ہے جس کی زد میں کہیں نہ کہیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close